Tumgik
#ساحر لدھیانوی
kafi-farigh-yusra · 1 month
Text
وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن
اسے اک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا
-ساحر لدھیانوی
Tumblr media
Woh afsana jisay anjaam tak lana na ho mumkin
Usay aik khoobsurat morr de kar chorna acha
-Sahir Ludhianvi
22 notes · View notes
my-urdu-soul · 1 month
Text
میرے خوابوں کے جھروکوں کو سجانے والی
تیرے خوابوں میں کہیں میرا گزر ہے کہ نہیں
پوچھ کر اپنی نگاہوں سے بتا دے مجھ کو
میری راتوں کے مقدر میں سحر ہے کہ نہیں
چار دن کی یہ رفاقت جو رفاقت بھی نہیں
عمر بھر کے لیے آزار ہوئی جاتی ہے
زندگی یوں تو ہمیشہ سے پریشان سی تھی
اب تو ہر سانس گراں بار ہوئی جاتی ہے
میری اجڑی ہوئی نیندوں کے شبستانوں میں
تو کسی خواب کے پیکر کی طرح آئی ہے
کبھی اپنی سی کبھی غیر نظر آئی ہے
کبھی اخلاص کی مورت کبھی ہرجائی ہے
پیار پر بس تو نہیں ہے مرا لیکن پھر بھی
تو بتا دے کہ تجھے پیار کروں یا نہ کروں
تو نے خود اپنے تبسم سے جگایا ہے جنہیں
ان تمناؤں کا اظہار کروں یا نہ کروں
تو کسی اور کے دامن کی کلی ہے لیکن
میری راتیں تری خوشبو سے بسی رہتی ہیں
تو کہیں بھی ہو ترے پھول سے عارض کی قسم
تیری پلکیں مری آنکھوں پہ جھکی رہتی ہیں
تیرے ہاتھوں کی حرارت ترے سانسوں کی مہک
تیرتی رہتی ہے احساس کی پہنائی میں
ڈھونڈتی رہتی ہیں تخئیل کی بانہیں تجھ کو
سرد راتوں کی سلگتی ہوئی تنہائی میں
تیرا الطاف و کرم ایک حقیقت ہے مگر
یہ حقیقت بھی حقیقت میں فسانہ ہی نہ ہو
تیری مانوس نگاہوں کا یہ محتاط پیام
دل کے خوں کرنے کا ایک اور بہانہ ہی نہ ہو
کون جانے مرے امروز کا فردا کیا ہے
قربتیں بڑھ کے پشیمان بھی ہو جاتی ہیں
دل کے دامن سے لپٹتی ہوئی رنگیں نظریں
دیکھتے دیکھتے انجان بھی ہو جاتی ہیں
میری درماندہ جوانی کی تمناؤں کے
مضمحل خواب کی تعبیر بتا دے مجھ کو
میرا حاصل میری تقدیر بتا دے مجھ کو
- ساحر لدھیانوی
14 notes · View notes
shazi-1 · 3 months
Text
نظم : ہراس
تیرے ہونٹوں پہ تبسم کی وہ ہلکی سی لکیر
میرے تخئیل میں رہ رہ کے جھلک اٹھتی ہے
یوں اچانک ترے عارض کا خیال آتا ہے
جیسے ظلمت میں کوئی شمع بھڑک اٹھتی ہے
تیرے پیراہنِ رنگیں کی جنوں خیز مہک
خواب بن بن کے مرے ذہن میں لہراتی ہے
رات کی سرد خموشی میں ہر اک جھونکے سے
تیرے انفاس ترے جسم کی آنچ آتی ہے
میں سلگتے ہوئے رازوں کو عیاں تو کر دوں
لیکن ان رازوں کی تشہیر سے جی ڈرتا ہے
رات کے خواب اجالے میں بیاں تو کر دوں
اِن حسیں خوابوں کی تعبیر سے جی ڈرتا ہے
تیری سانسوں کی تھکن تیری نگاہوں کا سکوت
در حقیقت کوئی رنگین شرارت ہی نہ ہو
میں جسے پیار کا انداز سمجھ بیٹھا ہوں
وہ تبسم وہ تکلم تری عادت ہی نہ ہو
سوچتا ہوں کہ تجھے مل کے میں جس سوچ میں ہوں
پہلے اُس سوچ کا مقسوم سمجھ لوں تو کہوں
میں ترے شہر میں انجان ہوں پردیسی ہوں
تیرے الطاف کا مفہوم سمجھ لوں تو کہوں
کہیں ایسا نہ ہو پاؤں مرے تھرا جائیں
اور تری مرمریں بانہوں کا سہارا نہ ملے
اشک بہتے رہیں خاموش سیہ راتوں میں
اور ترے ریشمی آنچل کا کنارا نہ ملے
(ساحر لدھیانوی)
16 notes · View notes
moizkhan1967 · 19 days
Text
اپنے سینے سے لگائے ہوئے امید کی لاش
مدتوں زیست کو ناشاد کیا ہے میں نے
تو نے تو ایک ہی صدمے سے کیا تھا دوچار
دل کو ہر طرح سےبرباد کیا ہے میں نے
جب بھی راہوں میں ‌نظر آئے حریری ملبوس
سرد آہوں میں تجھے یاد کیا ہے میں نے
اور اب جب کہ مری روح کی پہنائی میں
ایک سنسان سی مغموم گھٹا چھائی ہے
تو دمکتے ہوئے عارض کی شعائیں لے کر
گل شدہ شمعیں جلانے کو چلی آئی ہے
میری محبوب، یہ ہنگامۂ تجدید وفا
میری افسردہ جوانی کے لیے راس نہیں
میں نے جو پھول چنے تھے ترے قدموں کے لیے
ان کا دھندلا سا تصور بھی میرے پاس نہیں
ایک یخ بستہ اُداسی ہے دل وجاں پہ محیط
اب مری روح میں باقی ہے نہ امید نہ جوش
رہ گیا دب کے گراں بار سلاسل کے تلے
میری درماندہ جوانی کی امنگوں کا خروش
ریگ زاروں میں بگولوں کے سوا کچھ بھی نہیں
سایۂ ابرِ گریزاں سے مجھے کیا لینا
بجھ چکے ہیں مرے سینے میں محبت کے کنول
اب ترے حسنِ پشیماں سے مجھے کیا لینا
تیرے عارض پہ یہ ڈھلکے ہوئے سیمیں آنسو
میری افسردگئ غم کا مداوا تو نہیں
تیری محبوب نگاہوں کا پیامِ تجدید
اک تلافی ہی سہی میری تمنا تو نہیں
ساحر لدھیانوی
3 notes · View notes
Text
ہم غم زدہ ہیں لائیں کہاں سے خوشی کے گیت
دیں گے وہی جو پائیں گے اس زندگی سے ہم ۔
‌‌ -ساحر لدھیانوی
4 notes · View notes
ariesvibe · 10 months
Text
اپنے ماضی کے تصور سے ہراساں ہوں میں
اپنے گزرے ہوئے ایام سے نفرت ��ے مجھے
اپنی بے کار تمناؤں پہ شرمندہ ہوں
اپنی بے سود امیدوں پہ ندامت ہے مجھے
میری امیدوں کا حاصل مری کاوش کا صلہ
ایک بے نام اذیت کے سوا کچھ بھی نہیں
کتنی بے کار امیدوں کا سہارا لے کر
میں نے ایوان سجائے تھے کسی کی خاطر
کتنی بے ربط تمناؤں کے مبہم خاکے
اپنے خوابوں میں بسائے تھے کسی کی خاطر
مجھ سے اب میری محبت کے فسانے نہ کہو
مجھ کو کہنے دو کہ میں نے انہیں چاہا ہی نہیں
اور وہ مست نگاہیں جو مجھے بھول گئیں
میں نے ان مست نگاہوں کو سراہا ہی نہیں
مجھ کو کہنے دو کہ میں آج بھی جی سکتا ہوں
عشق ناکام سہی زندگی ناکام نہیں
ان کو اپنانے کی خواہش انہیں پانے کی طلب
شوق بے کار سہی سعئ غم انجام نہیں
وہی گیسو وہی نظریں وہی عارض وہی جسم
میں جو چاہوں تو مجھے اور بھی مل سکتے ہیں
وہ کنول جن کو کبھی ان کے لیے کھلنا تھا
ان کی نظروں سے بہت دور بھی کھل سکتے ہیں
ساحر لدھیانوی۔
7 notes · View notes
urdu-poetry-lover · 3 months
Text
عورت نے جنم دیا مردوں کو مردوں نے اسے بازار دیا،
جب جی چاہا مسلا کچلا جب جی چاہا دھتکار دیا۔
ساحر لدھیانوی ۔
4 notes · View notes
aashufta-sar · 1 year
Text
تم اپنا رنج و غم اپنی پریشانی مجھے دے دو
Tum apna ranj-O-gham Apni pareshaani mujhey de do
(Give me all your sorrow and grief, Give it to me your troubles)
تمہیں غم کی قسم اس دل کی ویرانی مجھے دے دو
Tumhein gham kii qasam Is dil ki viiraani mujhey de do
(I swear on your worries, pass on to me loneliness of your heart)
یہ مانا میں کسی قابل نہیں ان نگا ہوں میں
Yeh mana Main kisi qabil nahi hun in nigahon mein
(I know I have no worth in your eyes)
برا کیا ہے اگر یہ دکھ یہ حیرانی مجھے دے دو
Bura kya hai agar.. Ye dukh Ye heiraani mujhey de do
(It won’t be bad if you share with me your grief and anguish)
میں دیکھوں تو سہی دنیا تمہیں کیسے ستاتی ہے
Main dekhun to sahi duniya tumhein kaise satati hai
(Let me see how this world would tease you)
کوئی دن کے لیے اپنی نگہبانی مجھے دے دو
Koi Din Ke Liye Apni Nigahbani Mujhe De do
(for a few days, give yourself into my safekeeping)
وہ دل جو میں نے مانگا تھا مگر غیروں نے پایا تھا
Woh dil jo Main ne manga tha magar ghairon ne paya tha
(the heart which I begged, but the some other got it)
بڑی شے ھے اگر اس کی پشیمانی مجھے دے دو
Badi shay hai agar us ki pashemani mujhe de do
(It would be a great gift for me if you could give its anxiety)
—Sahir Ludhianvi/ساحر لدھیانوی
16 notes · View notes
syyedmohdsaad · 8 months
Text
Kabhi khudpar kabhi haalaton pr rona aaya aaya
Baat nikli to hr baat pr rona aaya
ہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں ان کو
کیا ہوا آج یہ کس بات پہ رونا آیا
کس لیے جیتے ہیں ہم کس کے لیے جیتے ہیں
بار ہا ایسے سوالات پے رونا آیا
کون روتا ہے کسی اور کی خاطر اے دوست
سب کو اپنی ہی کسی بات پر رونا آیا۔
ساحر لدھیانوی
0 notes
shahbaz-shaikh · 11 months
Text
ملتی ہے زندگی میں محبت کبھی کبھی
ہوتی ہے دلبروں کی عنایت کبھی کبھی
شرما کے منہ نہ پھیر نظر کے سوال پر
لاتی ہے ایسے موڑ پہ قسمت کبھی کبھی
کھلتے نہیں ہیں روز دریچے بہار کے
آتی ہے جان من یہ قیامت کبھی کبھی
تنہا نہ کٹ سکیں گے جوانی کے راستے
پیش آئے گی کسی کی ضرورت کبھی کبھی
پھر کھو نہ جائیں ہم کہیں دنیا کی بھیڑ میں
ملتی ہے پاس آنے کی مہلت کبھی کبھی
ساحر لدھیانوی
Tumblr media
1 note · View note
bintemuhammad11 · 11 months
Text
تنگ آ چّکے ہیں کشمکشِ زندگی سے ہم
ٹُھکرا نہ دیں جہاں کو کہیں بے دِلی سے ہم
~ساحر لدھیانوی
0 notes
spitonews · 1 year
Text
ساحر لدھیانوی (دوسرا اور آخری حصہ)
ساحر 1943 میں لدھیانہ سے لاہور شفٹ ہوگئے تھے اور وہاں کئی اردو اخبارات سے وابستہ ہوگئے تھے۔ 1949 میں جب انھوں نے سویرا اخبار میں جس کے ایڈیٹر حمید اختر تھے حکومت پاکستان کے خلاف ایک آرٹیکل لکھا جس کی پاداش میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے تھے۔ حمید اختر نے ساحر کو یہاں سے نکل جانے کا مشورہ دیا۔ ساحر دلی آگئے لیکن وہاں صرف ایک ماہ رہے اور پھر بمبئی (ممبئی) منتقل ہوگئے جہاں ان کے پڑوسی تھے گلزار،…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
my-urdu-soul · 1 year
Text
تیرے ہونٹوں پہ وہ ہلکی سی تبسم کی لکیر
میرے تخیل میں رہ رہ کے جھلک اٹھتی ہے
یوں اچانک ترے عارض کا خیال آتا ہے
جیسے ظلمت میں کوئی شمع بھڑک اٹھتی ہے
میں سلگتے ہوئے رازوں کو عیاں تو کر دوں
لیکن ان رازوں کی تشہیر سے جی ڈرتا ہے
رات کے خواب اُجالے میں بیاں تو کر دوں
ان حسیں خوابوں کی تعبیر سے جی ڈرتا ہے
تیری سانسوں کی تھکن تیری نگاہوں کا سکوت
درحقیقت کوئی رنگین شرارت ہی نہ ہو
میں جسے پیار کا انداز سمجھ بیٹھا ہوں
وہ تبسم وہ تکلم تری عادت ہی نہ ہو
کہیں ایسا نہ ہو پاؤں مرے تھرا جائیں
اور تری مرمریں بانہوں کا سہارا نہ ملے
اشک بہتے رہیں خاموش سیہ راتوں میں
اور ترے ریشمی آنچل کا کنارا نہ ملے
ساحر لدھیانوی
Tumblr media
10 notes · View notes
shazi-1 · 10 months
Text
غصے میں جو نکھرا ہے ، اس حُسن کا کیا کہنا
کچھ دیر ابھی ہم سے تم یوں ہی خفا رہنا
اس حُسن کے شعلے کی تصویر بنا لیں ہم
ان گرم نگاہوں کو سینے سے لگا لیں ہم
پل بھر اسی عالم میں اے جانِ ادا رہنا
کچھ دیر ابھی ہم سے، تم یوں ہی خفا رہنا
یہ دہکا ہوا چہرہ ، یہ بکھری ہوئی زلفیں
یہ بڑھتی ہوئی دھڑکن ، یہ چڑھتی ہوئی سانسیں
سامانِ قضا ہو تم، سامانِ قضا رہنا
کچھ دیر ابھی ہم سے تم یوں ہی خفا رہنا
پہلے بھی حسیں تھیں تم ، لیکن یہ حقیقت ہے
وہ حُسن مصیبت تھا ، یہ حُسن قیامت ہے
اوروں سے تو بڑھ کر ہو ، خود سے بھی سوا رہنا
کچھ دیر ابھی ہم سے تم یوں ہی خفا رہنا
(ساحر لدھیانوی)
51 notes · View notes
moizkhan1967 · 6 months
Text
تُو بہت دُور ، کسی اَنجمنِ ناز میں تھی
پھر بھی محسُوس کیا میں نے ، کہ تُو آئی ھے
اور نغموں میں چُھپا کر ، میرے کھوئے ھُوئے خواب
میری روٹھی ھُوئی نیندوں کو ، مَنا لائی ھے۔
رات کی سطح پر اُبھرے ، تیرے چہرے کے نقُوش
وھی چُپ چاپ سی آنکھیں ، وھی سادہ سی نظر
وھی ڈھلکا ھُوا آنچل ، وھی رفتار کا خَم
وھی رہ رہ کے لَچکتا ھُوا ، نازک پیکر۔
تُو میرے پاس نہ تھی ، پِھر بھی سَحر ھونے تک
تیرا ھر سانس ، میرے جِسم کو چُھو کر گزرا
قطرہ قطرہ ، تیرے دیدار کی شبنم ٹپکی
لمحہ لمحہ ، تیری خُوشبو سے مُعطر گزرا۔
"ساحر لدھیانوی💔💔"
1 note · View note
ashyusufzai · 1 year
Photo
Tumblr media
آج سے ٹھیک سو سال پہلے 1922 میں ایک رائٹر نے اپنی ڈائری میں لکھا کہ دوبارہ جب کیلنڈر پر بائیس کا ہندسہ آئے گا تو یقیناً نہ اپ ہونگے نہ میں ہوں گا" پھر مزید لکھا کاش عمر اتنا لحاظ رکھ لے کہ میں دوبارہ یہ ہندسہ دیکھ سکوں ان لوگوں کو دیکھ سکوں جو 2022 میں ہونگے اس زمانے کو دیکھ سکوں جو 2022 میں ہوگا مگر میں جانتا ہوں یہ ممکن نہیں ہے تب ہماری خبریں گمنام ہو چکی ہوں گی " ساحر لدھیانوی جب بستر مرگ پر تھے ، تو بند آنکھوں اپنے ڈاکٹر سے کہا "ڈاکٹر کپور میں جینا چاہتا ہوں" زندگی نے بیشک غم دیئے ہیں مگر دنیا خوبصورت جگہ ہے" یہاں یاروں کی محفلیں ہیں" یہاں زندگی کا شور ہے" میں جینا چاہتا ہوں ڈاکٹر کپور" 22 کا ہندسہ جب سو سال بعد 2122 میں دوبارہ آئیگا " تو دوستوں یقیناً ہم میں سے کوئی بھی نہیں ہوگا" ہماری قبریں قبرستانوں کے گنجان حصوں میں گم ہوچکی ہونگی، کچھ دھنسی ہوئی، کچھ اٹی ہوئی ، دبی ہوئی، "لہٰذا کوشش کریں کہ یہ مختصر سا قیام خوشگوار گزر جائے" کوئی روح کوئی جسم، ایسا نہ ہو جو زخم ساتھ لے کر جائے" اور ان زخموں کا الزام ہمارے سر ہو" #newyear2023 . . . ✅ @ashyusufzai 📲壺一丹ち卄一壺 follow on 👉 https://instagram.com/AshYusufzai ╭┉┉┅┄┄•◦ೋ•◦❥•◦ೋ #Ash࿐ •◦ೋ•◦❥•◦ೋ•┈┄┄┅┉╯ . . . . . . #photooftheday #instagood #nofilter #jewelry #igers #picoftheday #love #nature #swag #video #lifeisgood #caseofthemondays #instapic #instadaily #selfie #instamood #bestoftheday #followme #likeforlike #followforfollow #styleinspo #ootd #outfitoftheday #shoppingaddict #currentlywearing #instastyle #sayyestothedress #bohowedding https://www.instagram.com/p/Cm0aMaJIxlY/?igshid=NGJjMDIxMWI=
0 notes