Tumgik
shazi-1 · 17 days
Text
رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کی دعا ​:​
رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ ​
ترجمہ: اے میرے رب مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما ، تو سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے۔​
تمام اہلِ اسلام کو رمضان المبارک کی پہلی سحری مبارک ہو .. دعا میں ضرور یاد رکھیے گا .. جزاک ﷲ
13 notes · View notes
shazi-1 · 17 days
Note
The sher in your header image, who is it by?
اصل شعر کچھ ایسے ہے
دلِ مرحوم کو خدا بخشے
ایک ہی غم گسار تھا نہ رہا
(فانی بدایونی)
خیر دونوں طرح سے شعر درست ہے ..
11 notes · View notes
shazi-1 · 18 days
Text
نظم : ہراس
تیرے ہونٹوں پہ تبسم کی وہ ہلکی سی لکیر
میرے تخئیل میں رہ رہ کے جھلک اٹھتی ہے
یوں اچانک ترے عارض کا خیال آتا ہے
جیسے ظلمت میں کوئی شمع بھڑک اٹھتی ہے
تیرے پیراہنِ رنگیں کی جنوں خیز مہک
خواب بن بن کے مرے ذہن میں لہراتی ہے
رات کی سرد خموشی میں ہر اک جھونکے سے
تیرے انفاس ترے جسم کی آنچ آتی ہے
میں سلگتے ہوئے رازوں کو عیاں تو کر دوں
لیکن ان رازوں کی تشہیر سے جی ڈرتا ہے
رات کے خواب اجالے میں بیاں تو کر دوں
اِن حسیں خوابوں کی تعبیر سے جی ڈرتا ہے
تیری سانسوں کی تھکن تیری نگاہوں کا سکوت
در حقیقت کوئی رنگین شرارت ہی نہ ہو
میں جسے پیار کا انداز سمجھ بیٹھا ہوں
وہ تبسم وہ تکلم تری عادت ہی نہ ہو
سوچتا ہوں کہ تجھے مل کے میں جس سوچ میں ہوں
پہلے اُس سوچ کا مقسوم سمجھ لوں تو کہوں
میں ترے شہر میں انجان ہوں پردیسی ہوں
تیرے الطاف کا مفہوم سمجھ لوں تو کہوں
کہیں ایسا نہ ہو پاؤں مرے تھرا جائیں
اور تری مرمریں بانہوں کا سہارا نہ ملے
اشک بہتے رہیں خاموش سیہ راتوں میں
اور ترے ریشمی آنچل کا کنارا نہ ملے
(ساحر لدھیانوی)
13 notes · View notes
shazi-1 · 19 days
Text
"بابا جی کھیت میں بھینس کو جوت کر ہل چلا رہا تھا اور چھپر میں بیل صاحب آرام فرما رہے تھے _ کسی سیانے کا گزر ہوا _
اس نے بابا جی سے پوچھا :
" یہ کیا تماشا ہے ؟
تم نے بیل کو چھپر کے نیچے باندھا ہے اور بھینس کو ہل میں جوت رکھا ہے ! "
بابا جی نے کہا :
" یہ بی بی شہر سے آئی ہے _ اس کی سہیلیوں نے اسے سمجھا کربھیجا تھا کہ دیہات میں مادہ جنس کو حقوق پورے نہیں ملتے ، لہذا تم پہلے ہی دن اپنے مالک سے اپنے حقوق کی بات کرنا _
اس نے مجھ سے مطالبہ کیا کہ مجھے بیل کے برابر حقوق چاہیں _"
میں نے کہا : " بیل تو ہل جوتتا ہے _"
اس نے کہا : " میں گھر میں قید ہو کر نہیں رہ سکتی _جو کام بیل کرتا ہے وہ میں بھی کر سکتی ہوں _"
چنانچہ میں نے اسے ہل جوتنے پر لگا دیا _ اب یہ خوشی خوشی کھیت میں بھی کام کرتی ہے اور دودھ بھی دیتی ہے _
بیل کے پاس کرنے کو کام نہیں ، لہذا وہ سارا دن چھپر میں آرام کرتا ہے اور بھینس کو مزید اپنے حقوق مانگنے پر اکساتا رہتا ہے _
عورت مارچ
8 notes · View notes
shazi-1 · 21 days
Text
تمھارے کچھ بھی نہیں تھے، مگر تمھارے ساتھ
کسی کو دیکھا تو دل سے برا لگا ہم کو ..
5 notes · View notes
shazi-1 · 29 days
Text
کیوں بھید کُھلے لاچاری کا احسان بھی لیں دل داری کا
آنکھوں کو نہیں ہم کرتے نم ، پر دل میں سمندر رکھتے ہیں
(فرحت پروین)
11 notes · View notes
shazi-1 · 29 days
Note
ہر قیمتی چیز ہمیشہ سنگل ہوتی ہے
جیسے سورج، چاند اور تم
مجھے تنہائی کی عادت ہے میری بات چھوڑیں
یہ لیجے آپ کا گھر آ گیا ہے ہات چھوڑیں ...
2 notes · View notes
shazi-1 · 2 months
Text
ﺭﻭﺯ ﻭﮦ ﺧﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮔﻠﮯ ﻣﻠﻨﮯ ﮐﻮ
ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﺳﻮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﺟﺎﮒ ﺍﭨﮭﺘﯽ ﮨﮯ ﻗﺴﻤﺖ ﻣﯿﺮﯼ
ﺟﻠﯿﻞؔ ﻣﺎﻧﮏ ﭘﻮﺭﯼ
21 notes · View notes
shazi-1 · 3 months
Text
کچھ وصل کی یادیں تھیں ہمراہ مرے ہمدم
یہ سال تری فرقت میں بیت گیا یوں ہی
( ✍️ از قلم : شہباز)
My own poetry
29 notes · View notes
shazi-1 · 3 months
Text
کوئی خورشید ہے اُس شخص کی پیشانی میں
ایک بوسے سے اُتر جاتی ہے سردی میری ..
Koi khurdhiid hai us shaks ki peeshani mein
Aik bose se utar jati hai sardi meri ..
16 notes · View notes
shazi-1 · 4 months
Text
اِک دوسرے سے پوچھتی پھرتی ہیں لڑکیاں
لڑکا بہت حسین ہے محبوب کس کا ہے ؟ 😍😄
Tumblr media
#just a poetry 😂
#personal
10 notes · View notes
shazi-1 · 4 months
Note
Shazi yrr prhny py dhyan do. Shabsh. 😇
Bachpan se le kar abhi tk parhny pe he dhyaan tha magar koi faida nahi mila 😔😄
3 notes · View notes
shazi-1 · 4 months
Text
اے دردِ عشق اُٹھ ، کہ مداوائے دِل کریں
پرہیـز کرتـے کرتـے تو بیمار ہو گئے
Aye dard-e-ishq uth , k mudavaa-e-dil karain
Parheez karty karty to bemar ho gaye ..
21 notes · View notes
shazi-1 · 4 months
Text
اُس سے مل کر بھی بنا چُومے پلٹ آتے ہیں
گھر تو اپنا ہے مگر ، جیب میں چابی نہیں ہے
Us se mil kar bhi bina choomy palat aaty hain
Ghar to apna hai magr , jaib mein chaabi nahi hai ..
19 notes · View notes
shazi-1 · 5 months
Text
ہمارا یہ جُدا ہونا ، ہے خدمت مُلک و مِلت کی
کہ ہم جو ایک ہو جاتے تو آبادی نے بڑھنا تھا
Hamara ye juda hona , hai khidmat Mulk-o-Milat ki
K hum jo aik ho jaty to Aabaadi ne bharna tha 🤭
11 notes · View notes
shazi-1 · 6 months
Text
وفا کیسی ؟ کہاں کا عشق ؟ جب سر پھوڑنا ٹھہرا
تو پھر اے سنگ دل ، تیرا ہی سنگِ آستاں کیوں ہو
(مرزا غالب)
11 notes · View notes
shazi-1 · 6 months
Text
اُسے میک اپ کی چیزیں پسند تھی اور مجھے سادگی پسند تھی ، وہ گرین ٹی اور کافی پہ مرتی تھی اور میں سادہ چائے پہ .. اُسے میوزک شور شرابا پسند تھا مجھے قوالیاں ، سنسان اور ویران راستے .. اُسے شاعری غزلیں سب بورنگ لگتی تھی ، وہ بڑے بڑے شہروں میں شاپنگ کے خواب دیکھتی تھی اسکی باتوں میں مہنگے شہر تھے اور میرا تو پورا شہر ہی وہ تھی .. نہ میں‎ ‎نے اُسے بدلا نہ اُس نے مجھے.. ہم آگے بڑھ گئے.. سال یاد ہیں اُس کی ہر بات یاد ہے ، کچھ دن پہلے اُس نے بتایا کہ وہ ٹھنڈی جگہ اکیلے گھوم کر آئی رات کو ، اب اُس کا دل بھی چاہے پینے کو کرتا ہے .. اب میں بھی اکثر کافی پی لیتا ہوں کسی مہنگی جگہ بیٹھ کر ...
46 notes · View notes