Tumgik
#کانفرنس
apnibaattv · 1 year
Text
وزیراعظم نے امیر قطر کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
وزیراعظم نے امیر قطر کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے تعاون سے منعقد ہونے والی موسمیاتی لچکدار پاکستان پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ پی ایم آفس میڈیا ونگ نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ وزیراعظم نے قطر کے امیر سے ٹیلی فون پر بات کی۔ وزیر اعظم نے اس سال کے شروع میں پاکستان میں تباہ کن موسمیاتی سیلاب کے تناظر…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urduchronicle · 3 months
Text
ریاست دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ مکمل طاقت سے نمٹے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
کمانڈرز کانفرنس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 262ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
akksofficial · 1 year
Text
الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس،پیمرا سے تقریرکا ٹرانسکرپٹ طلب
الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس،پیمرا سے تقریرکا ٹرانسکرپٹ طلب
اسلام آباد(نمائندہ عکس ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے گزشتہ روز کی تقریرکا ٹرانسکرپٹ مانگ لیا۔ الیکشن کمیشن کی پیمرا کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت سابق وزیراعظم کیخلاف…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
newstimeurdu · 2 years
Text
امپورٹڈ چاکلیٹ، موبائل فونزو دیگرلگژری آئٹمز کی درآمد پر مکمل پابندی عائد
امپورٹڈ چاکلیٹ، موبائل فونزو دیگرلگژری آئٹمز کی درآمد پر مکمل پابندی عائد
اسلام آباد: حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے لگژری آئٹمز کی درآمد پر تین ماہ کے لیے مکمل پابندی عائد کردی جن میں گاڑیاں، موبائل فونز، سگریٹ، جوسز، فروزن فوڈز، کراکری، ڈیکوریشن، میک اپ، ڈرائی فروٹس، فرنیچر، گوشت، شیمپو، اسلحہ، جوتے اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ حکومت نے لیے لگژری اشیا ملک میں منگوانے پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد لگادی ہے جس کا مقصد معیشت کو بہتر کرنا ہے۔ ان اشیا میں گاڑیاں، موبائل فونز،…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
emergingpakistan · 1 year
Text
عمران خان کی نا اہلی
پاکستانی جمہوریت کا المیہ یہ رہا کہ اس کے مقدر میں ہمیشہ کم نصیبی ہی آئی۔ پروڈا اور ایبڈو جیسے کالے قوانین ماضی میں جمہوریت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ثابت ہوئے۔ آج کے زمانے میں نیب وہی کچھ کر رہا ہے جو ماضی میں ایبڈو کے ذریعے کیا جاتا تھا۔ ہماری جمہوریت کے دامن میں نااہلیاں ہیں، پھانسیاں ہیں اور جلاوطنیاں ہیں۔ سزائیں اور کال کوٹھڑیاں ہیں، ہماری جمہوریت کا دامن محترمہ بے نظیر بھٹو کے دن دہاڑے قتل کے خون سے رنگین ہے اور میاں نواز شریف کی بار بار سزا کا داغ بھی اس کی پیشانی پر نمایاں ہے۔ جمہوریت کے قبرستان میں عمران خان کی نااہلی کی صورت میں ایک تازہ قبر کھودی گئی ہے۔ اب معلوم نہیں اس میں کیا کچھ دفن ہو گا۔ جمہوری روایات مدت ہوئی دم توڑ چکیں، شخصی احترام کی باتیں تو قصۂ پارینہ بن گئیں، اب اس دور میں اور کیا کچھ دفن ہونا ہے؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ ماضی میں بھٹو کی پھانسی پر عوامی اتحاد نے مٹھائیاں بانٹی تھیں، نواز شریف کی تاحیات نااہلی پر تحریک انصاف نے جشن منایا تھا، اسی طرح عمران خان کی نااہلی پر پی ڈی ایم کی اتحادی پارٹیاں شاداں و فرحاں نظر آ رہی ہیں۔
ہمارے سیاسی جماعتوں کے قائدین یہ کب سمجھیں گے کہ ہمارے نظام انصاف نے کبھی جمہوریت کی شان میں اضافہ نہیں کیا۔ اب پھر اسی عطار کے لونڈے سے دوا لینے کے لیے پر تولے جا رہے ہیں۔ کوئی تو صاحبِ دانش ہو، جو اس کلاس کو یہ بتائے کہ ان کے سیاسی مسائل کا حل عدالتوں کے پاس نہیں بلکہ عوام کے ووٹ کی طاقت میں ہے۔ آخر کب تک انصاف کی راہداریوں میں سیاستدان بے لباس ہوتے رہیں گے۔ سیاسی ��ماعتوں کو کب ہوش آئے گا کہ وہ اپنے باہمی تنازعات کے حل کیلئے گیٹ نمبر 4 کی طرف یا عدالتوں کی طرف دیکھنے کی بجائے عوام سے رجوع کریں کیوں کہ جمہوریت میں طاقت کا سرچشمہ تو عوام ہیں۔ پاکستان الیکشن کمیشن نے گزشتہ جمعہ کے روز سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس کیس میں متفقہ فیصلے کے ذریعے نااہل قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں ان کی وہ نشست خالی قرار دے دی جس سے وہ پہلے سے ہی مستعفی ہو چکے تھے۔
وہ حالیہ ضمنی انتخاب میں جیتی ہوئی چھ نشستوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے جن پر ابھی انہوں نے حلف ہی نہیں اٹھایا۔ اب یہ بحث اپنی جگہ پر موجود ہے کہ آیا الیکشن کمیشن کسی کو نااہل قرار دینے کا مجاز ہے یا نہیں، دوسری طرف الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ چلائے جانے کا بھی امکان ہے۔ آرٹیکل 63/1-P کے تحت نااہلی موجودہ اسمبلی کی دستوری میعاد پوری ہونے تک رہے گی جب کہ فوجداری مقدمہ چلنے کی صورت میں الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 174 کی رو سے کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب شخص کو تین سال قید اور ایک لاکھ تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔ ان قانونی نکات کے باوجود یہ حقیقت فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ اس طرح کے احکامات سے نہ تو سیاسی جماعت ختم کی جا سکتی ہے نہ ہی کسی سیاسی شخصیت کا کیریئر ختم کیا جا سکتا ہے۔
عدالت نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی لیکن انکی پارٹی آج بھی زندہ ہے۔ میاں نواز شریف جلاوطن ہوئے، پھر نااہل ہوئے، ایک مرتبہ پھر جلاوطنی اختیار کی، لیکن اس کے باوجود مسلم لیگ نون اپنی جگہ پر قائم ہے، یہ الگ بات ہے کہ میاں شہباز شریف کے بعض عوام دشمن اقدامات کی بدولت عوام میں مسلم لیگ نون کی مقبولیت کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی سمجھتا ہے کہ عمران خان کو نااہل کر کے وہ ان کی سیاست ختم کر دے گا تو یہ سوچ درست نہیں۔ نااہلی کے فیصلے کے باوجود عمران خان آج ملک کا مقبول ترین لیڈر ہے، جس کو پاکستان کے چاروں صوبوں میں یکساں مقبولیت حاصل ہے۔ اس نوعیت کے متنازع فیصلے کبھی عوام میں مقبول نہیں ہو سکے۔ اگر ان فیصلوں کی کوئی وقعت ہوتی تو ’’عاصمہ جہانگیر کانفرنس‘‘ میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج، جسٹس قاضی فائز عیسٰی یہ نہ کہتے کہ عدالتوں کے ذریعے نواز شریف کو غلط سزا دلوائی گئی۔جسٹس عیسٰی کا عدالتی سیاسی فیصلوں پر کھلا تبصرہ یہ بتا رہا ہے کہ عدالت، عظمیٰ ہو یا عالیہ، اب ان فیصلوں کا مزید بوجھ اٹھانے سے قاصر دکھائی دے رہی ہے۔
پاکستان کی عدالتوں میں اب یہ بات کھلے عام کہی جانے لگی ہے کہ عدلیہ کے ماضی میں کیے گئے فیصلوں سے ملک میں جمہوریت عدم استحکام کا شکار ہوئی۔اس لئے سیاستدانوں کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے ایک نئے جمہوری اور آئینی میثاق پر اتفاق کرنا ہو گا۔ تب ہی پارلیمنٹ کا وقار بحال ہو گا۔ اگر سیاستدان یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے جھگڑے کوئی اور ادارہ نمٹاے گا تو انہیں یہ بھی تسلیم کر لینا چاہیے کہ اس سے جمہوریت کا ادارہ روز بروز طبعی موت کی طرف بڑھتا جائے گا۔ ملکی تاریخ گواہ ہے کہ اس نوعیت کی متنازع مداخلت سے نہ تو ملک کی جمہوریت کو استحکام نصیب ہوا اور نہ ہی آئندہ ممکن ہے۔ ایسے غیر جمہوری اقدامات سے نہ بھٹو کو سیاست کے میدان سے نکالا جا سکا، نہ نواز شریف کا کردار ختم کیا جا سکا اور نہ ہی عمران خان کو بے دخل کیا جا سکتا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو آئندہ کا سیاسی منظر نامہ تشکیل دینے کیلئے مل بیٹھنا ہو گا۔
اگرچہ سیاسی میدان سے کوئی اچھی خبر نہیں ملی تاہم اس خبر نے پوری قوم کو سرشار کر دیا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کے شکنجے سے نکلنے کیلئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قائدانہ کردار ادا کیا۔ مسلم لیگ نون کے آخری دور میں جب پاکستان کو ایف اے ٹی ایف نے اپنے شکنجے میں لیا تھا تب اس کی کوئی سمت واضح نہ تھی۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے نہ صرف تمام اداروں کو منظم کیا بلکہ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے دیئے گئے اہداف کو مقررہ مدت سے پہلے ہی مکمل کر لیا۔ اس خوشخبری پر آرمی چیف مبارکباد کے مستحق ہیں اور ساتھ ہی پاکستان کی حکومت اور دفتر خارجہ بھی تحسین کا حقدار ہے جن کی محنتیں رنگ لائیں اور پاکستان عالمی برادری میں سرخرو ہوا۔
پیر فاروق بہاو الحق شاہ
بشکریہ روزنامہ جنگ
1 note · View note
jhelumupdates · 2 days
Text
ویڈیو کانفرنس کے دوران اپنا چہرہ دیکھنا ذہنی تکان کا سبب بنتا ہے، تحقیق
0 notes
airnews-arngbad · 17 days
Text
Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 09 April-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۹؍  اپریل  ۲۰۲۴ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
                پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
                ٭              لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں ریاست کے 204امیدوار،ہنگولی 33،ناندیڑ23جبکہ پربھنی میں34امیدوارانتخابی میدان میں۔
                ٭              وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ کاسیاسی طورپراستعمال معاملہ میںافسران کووجہ بتائونوٹس۔
                ٭              قریبی رشتہ داروں اوراوبی سی میں سے ریزرویشن دینے کامطالبہ منوج جرانگے پاٹل نے دہرایا۔
اور۔۔۔٭      آج گڑی پاڑواکے موقع پربازاروںمیںہجوم۔
***** ***** *****
                اب خبریں تفصیل سے:
                لوک سبھاالیکشن کے دوسرے مرحلہ کیلئے امیدواری پرچہ واپس لینے کی مدت کل ختم ہوگئی۔اس مرحلہ میںریاست کے بلڈھانہ ،اکولہ ، امراوتی،وردھا،ایوت محل ،واشم ،ہنگولی،پربھنی اورناندیڑ یہ آٹھ پارلیمانی حلقے شامل ہیں۔ ان تمام حلقوںکی تصویراب صاف ہوچکی ہے۔اور ان تمام نشستوں میں منجملہ 204 امیدوارمیدان میں ہیں۔ریاست کے چیف الیکشن کمشنروپرنسپل سیکریٹری ایس چوک لنگم نے یہ اطلاع دی ہے۔ وہ کل منترالیہ میںصحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے۔ان تمام حلقوں میں26اپریل کورائے دہی ہوگی۔ناندیڑ میں66اہل امیدواروں میں سے تقریباً43 افرادکے پرچے واپس لینے سے اب23امیدوارمیدان میں ہیں۔پربھنی حلقے میں41 اہل امیدواروں میں سے7 امیدواروں کے پرچے واپس لینے کی وجہہ سے وہاں اب34 امیدوارمیدان میں ہیں۔
                ہنگولی میں48اہل امیدواروں میں سے15افرادکے نا م واپس لینے سے اب 33امیدوارمیدان میں ہیں۔عظیم اتحاد کے نشستوں کی تقسیم میںہنگولی لوک سبھا حلقہ شیوسینا کے حصہ میںآیاہے۔جس کی وجہہ سے بی جے پی کے 3 عہدیداروں نے بطورآزادامیدوار عرضی داخل کی تھی۔ جس میںرامداس پاٹل اورشیام بھارتی مہاراج نے کل امیدواری عرضی واپس لے لی۔جبکہ بی جے پی کے سابق ضلع صدرشیواجی جادھو نے اب تک واپس نہیں لی ہے۔
                بلڈھانہ حلقہ میں اکیس امیدوارانتخابی میدان میں ہیں۔ اکولہ حلقے سے پندرہ ،امراوتی حلقے سے37، وردھا حلقے میں24       جبکہ ایوت محل ،واشم حلقے میں17                امیدوارالیکشن میںحصہ لے رہے ہیں۔
***** ***** *****
                پربھنی میں عظیم اتحاد کے امیدوارمہادیوجانکر کے سیٹی اس نشان پرالیکشن لڑنے کی اطلاع ہمارے نامہ نگارنے دی ہے۔پرکاش امبیڈکر کے ونچت بہوجن آگھاڑی کوپریشرکوکریہ انتخابی نشان ملاہے۔اس پارٹی نے گیس سیلنڈرنشان کامطالبہ کیاتھا۔لیکن قرعہ اندازی میںانہیں وہ نہیں ملا۔
***** ***** *****
                دوسرے مرحلے کے آٹھ لوک سبھا حلقوں میںتقریباً ایک کروڑ49لاکھ 25ہزار912ووٹرس ہیں۔ جن میں سے18ہزار471 افراد بذریعہ پوسٹ اور14ہزار612افراد گھرسے ووٹ دیںگے۔گھر سے ووٹ دینے والوں میں سے دس ہزار672افراد85برس سے زائد عمر کے سینئرسٹیزن میں اورتین ہزار555افرادیہ 40فیصد سے زائدمعذورہیں۔جبکہ 385افرادیہ لازمی خدمات شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
***** ***** *****
                ملک بھر میںانتخابی تشہیر میںتیزی آگئی ہے اورمختلف پارٹیوں کے لیڈران ملک کے مختلف علاقوں میں تشہیری مہم میںحصہ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کل چندرپوراورگڑھ چرولی ،چیمورلوک سبھا حلقہ کیلئے چندرپورمیں اجلاس سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن مستحکم وغیرمستحکم کے درمیان ہے۔ ریاست کے وزیرجنگلات سدھیرمنگٹی وار، چندرپورلوک سبھا حلقہ سے اورموجودہ رکن پارلیمان اشوک نیتے گڑھ چرولی حلقے سے عظیم اتحاد کے امیدوارہیں۔وزیراعظم کل10تاریخ کوناگپورمیںتشہیری مہم میں حصہ لیںگے۔
***** ***** *****
                وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ ورشا کاسیاسی استعمال ہونے سے متعلق افسران کووجہ بتائونوٹس جاری کی گئی ہے۔ اس نوٹس کاجواب ملنے کے بعدکاروائی کرنے کی اطلاع ریاست کے چیف الیکشن کمشنر ایس چوک لنگم نے دی ہے۔اس معاملہ میںشکایت موصول ہونے پرممبئی شہرضلع کلکٹر نے نوٹس جاری کی ہے۔
***** ***** *****
                وَنچت بہوجن آگھاڑی کے سربراہ ا یڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر نے الزام عائد کیا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کیلئے مہاوِکاس آگھاڑی کی پارٹیوں میں تال میل نہیں ہے۔ وہ کل اکولہ میں صحافتی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وَنچت بہوجن آگھاڑی نے اب تک 19 نشستوں کیلئے اُمیدوار وں کا اعلا ن کیا ہے۔ ریاست کی بقیہ نشستوں سے متعلق فیصلہ آئندہ دو دِنوں میں کیا جائےگا۔
***** ***** *****
                شیوسینا اُدّھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے رہنما امول کیرتیکر سے کل انفورسمنٹ ڈائر یکٹوریٹ (ED) کے دفتر میں آٹھ گھنٹے پوچھ تاچھ ہوئی۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مبینہ کھچڑی گھوٹالے کے معا ملے میں ای ڈی نے انھیں گذشتہ 25 تاریخ کو سمن بھیجا تھا۔ دریں اثنا شیوسینا ٹھاکرے گروپ نے امول کیرتیکر کو پارلیمانی انتخاب میں اپنا اُمیدو ا ر بنایا ہے۔
***** ***** *****
                مراٹھا ر یزرو یشن تحر یک کے رہنما منوج جرانگے پاٹل نے کہا ہے کہ مراٹھا سماج نے پارلیمنٹ کے عام انتخابات میں کسی کو اُمیدواری یا حمایت نہیں دی ہے۔ ر یزرو یشن کیلئے قر یبی رشتہ دار وں کے متعلق مطالبہ کا جو بھی سیاسی جماعت حمایت کرے گی‘ مراٹھا سماج اسی جماعت کے امیدو ار وں کی حمایت کرے گا۔ ناسک ضلعے کے سِنّر تعلقے کے پانگری میں مراٹھا سماج کے اجلاس کے بعد وہ نامہ نگاروں سے مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ 57 لاکھ کُنبی اندراج پائے جانےکے بعد بھی انھیں OBC زمرے سے ریزرویشن فراہم نہیں کیا گیا، لہٰذا مراٹھا سماج کو او بی سی زمرے سے ہی ریزرویشن دینے کے مطالبہ پر اب بھی قائم رہنے کی وضاحت بھی جر انگے پاٹل نے کی۔
***** ***** *****
                سامعین! پارلیمانی انتخابات کے ضمن میں ’’لوک نِرنئے مہاراشٹراچا‘‘ پر وگرام آکاشو انی نے شرو ع کیا ہے۔ اس پرو گرام کے آج کے نشریہ میں ناند یڑ پارلیمانی حلقہ کا جائزہ پیش کیا جائےگا۔ شام سوا سات بجے یہ پرو گرام سُنا جاسکے گا۔
***** ***** *****
                نیشنل کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ ا ینڈ ٹریننگ NCERT نے اپنے تعلیمی مواد کے مالکانہ حقوق سے متعلق احکامات جار ی کیے ہیں‘ اگر کوئی شخص یا تنظیم بغیر اجازت NCERT کی نصا بی کتب کا روباری استعمال کیلئے شائع کرتے ہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا ئے گی۔
***** ***** *****
                ہند و کیلنڈر کے مطابق آج یعنی گڑی پاڑوا سے نئے سال کی شر وعات ہورہی ہے۔ وزیرِ اعظم نر یندر مودی نے کل چندر پور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے عو ام کو مر اٹھی میں گڑی پاڑوا کی مبارکباد دی۔ صدرِ جمہوریہ دَرَوپد ی مُرمو اور ریاستی گورنر رمیش بئیس نے گڑی پاڑوا اور مراٹھی نئے سال کے موقع پر ریاست کی عو ام کو مبارکباد د ی ہے۔
                چھترپتی سمبھاجی نگر میں گلمنڈی علاقے میں ہر سال گڑی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ آج صبح نو بجے شیوسینا رہنما چندر کانت کھیرے کے ہاتھوں گڑی پوجا کی جائےگی۔ دریں اثنا گڑی پاڑوا کیلئے بازار سج گئے ہیں۔
***** ***** *****
                رمضان عید او ر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی یومِ پید ائش کے موقع پر خریداری کیلئے پربھنی کے بازارو ں میں گاہکوں کی بھیڑ ہورہی ہے۔ خصوصی طورپر کپڑے ‘ زیورات‘ عطریات اور خشک میوہ جات کی دُکا نوں میں خریداروں کی بھیڑ ہونے کی خبر ہمارے نمائندے نے د ی ہے۔
                کل شام شوال کا چاند دکھائی د ینے پر پرسوں عیدالفطر متوقع ہے۔
***** ***** *****
                لاتور میں کل ’’میرا ایک دِن رائے دہند گان کی بیداری کیلئے‘‘ سرگرمی انجام دی گئی۔ ضلع کے شہری اور د یہی علاقوں میں بیک وقت ر ائے دہندگان بیداری ریلیوں کا انعقاد کیا گیا اور تقریباً ڈھائی لاکھ خاندانوں تک ر ائے دہی سے متعلق بیداری کا پیغام پہنچایا گیا۔
***** ***** *****
                 جالنہ ضلعے کے دیہی اور شہری علاقوں میں کل رائے دہی سے متعلق اسکولی طلباء کی عوامی بیداری ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی میں شریک طلباء نے شہریوں کو اپنا حقِ ر ائے دہی ادا کرنےکا پیغام د یا۔
***** ***** *****
                 بیڑ میں واقع سنسکار اسکول میں کل رنگولی مقابلہ منعقد ہوا۔ اس موقع پر مقابلے کے شرکا نے ر ائے دہی کی اہمیت واضح کرنے والی 43 مختلف رنگولیاں تیار کیں۔
***** ***** *****
                ناندیڑ پارلیمانی حلقۂ انتخابات 2024کی معلومات پر مبنی پارلیمنٹری ڈائریکٹری کی اشاعت کل ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس ڈائریکٹری میں 1951 سے 2019 کے ناندیڑ پارلیمانی حلقۂ انتخاب کے نتائج اور دیگر معلومات شامل ہیں۔
***** ***** *****
                مراٹھی وِگیان پریشد کی جانب سے دیا جانے والا وسنت راؤ نائیک زرعی پرتشٹھان ایوارڈ چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے کے دھنے گاؤں کے کسان یگنیش وسنت کاتبنے کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 10 ہزار روپےنقد اور توصیف نامے پر مشتمل یہ ایوارڈ کاتبنے کو آئندہ 28 تاریخ کو ممبئی میں دیا جائے گا۔
***** ***** *****
                لاتور میونسپل کارپوریشن نے شہریوں کو چار دن کے وقفے یعنی پانچویں دن پانی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے شہریوں سے بھی پانی کو کفایت شعاری سے استعمال کرنے اور پانی کے بے دریغ استعمال سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
                انڈین پریمیر لیگ (IPL) کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل‘ چنئی سپر کنگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس ٹورنامنٹ میں آج پنجاب کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
***** ***** *****
                پانی کی بڑھتی ضرورت اورلاتورشہرمیںپیش آنے والی پانی کی قلت کومدنظررکھتے ہوئے لاتورمیونسپل کارپوریشن نے آج سے شہریان کیلئے چاردنوں کے وقفے سے نلوں کے ذریعہ پانی فراہمی کافیصلہ کیاہے۔لاتورشہرمیںشہریان کوبیڑ ضلع کے کیج تعلقہ کے دھنے گائوں کے مانجرا آبی منصوبہ سے پانی فراہمی کی جاتی ہے۔ اس سال بارش کی کمی کی وجہ سے اس آبی منصوبہ میں کافی پانی کاذخیرہ نہیں ہے۔لیکن پھربھی پانی کامناسب استعمال کرکے انہیں ہرپانچویں دن پانی فراہم کئے جانے کی اطلاع ہے۔ میونسپل کارپوریشن نے اپیل کی ہے کہ پانی ضائع نہ کریں۔
***** ***** *****
                محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق آئندہ چار دنوں میں مراٹھواڑہ کے بیشتر اضلاع میں ہلکی سے اوسط درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
                آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
                ٭              لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں ریاست کے 204امیدوار،ہنگولی 33،ناندیڑ23جبکہ پربھنی میں34امیدوارانتخابی میدان میں۔
                ٭              وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ کاسیاسی طورپراستعمال معاملہ میںافسران کووجہ بتائونوٹس۔
                ٭              قریبی رشتہ داروں اوراوبی سی میں سے ریزرویشن دینے کامطالبہ منوج جرانگے پاٹل نے دہرایا۔
اور۔۔۔٭      آج گڑی پاڑواکے موقع پربازاروںمیںہجوم۔
***** ***** *****
                اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
                 ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
***** ***** *****
0 notes
Text
بہ تسلیمات نظامتِ اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب لاہور
صبافاروق/حفیظ
ہینڈ آ ئوٹ نمبر358
نگہبان رمضان پیکج" وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پاکستان اور پنجاب کی عوام کے لئے منفرد نوعیت کا پروگرام
چونسٹھ لاکھ لوگوں تک پہنچنا بہت بڑا ہدف ہے
اب تک پندرہ لاکھ چھیاسی ہزار سے زائد خاندانوں کو پنجاب بھر میں راشن تقسیم کر دیا گیا۔ عظمیٰ بخاری
لاہور 12 مارچ۔۔۔۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ"نگہبان رمضان پیکج" وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پاکستان اور پنجاب کی عوام کے لئے منفرد نوعیت کا پروگرام ہے جو چونسٹھ لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کے لیے ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نادرا ریکارڈ کے ڈیٹا سے نگہبان پروگرام دے رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق کوئی لائن انتظار یا لوگ جمع نہیں ہوں گے۔ نگہبان پروگرام پر سوشل میڈیا پر جعلی خبریں چل رہی ہیں۔ وہ آج محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں نگہبان رمضان پیکج کے حوالے سے پریس کانفرنس کر رہی تھیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یکم رمضان المبارک ہے جس پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتی ہوں۔ راشن پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس رمضان پیکج میں ڈیلیوری کا علیحدہ خرچ بھی شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ کا اعلان تھا کہ خاموشی سے راشن پروگرام دیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ راشن تقسیم کرنے کے لئے 75 فیصد لوگوں کی شناخت کی گئی جو نام آئے اس کی تصدیق کی گئی تاکہ مستحقین تک راشن پہنچایا جا سکے۔ راشن کی تقسیم کےلئے ڈیش بورڈ بنایا گیا جو گھنٹوں بعد اپ ڈیٹ ہوتا رہتا ہے۔ اب تک پچپن ہزار آٹھ سو ترپن پیکجز بانٹ دئیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے پہلے پائلٹ پروجیکٹ شروع کیاگیا تھا کیونکہ چونسٹھ لاکھ لوگوں تک پہنچنا بہت بڑا ہدف ہے۔ اب تک پندرہ لاکھ چھیاسی ہزار سے زائد خاندانوں کو پنجاب بھر میں راشن تقسیم کر دیا گیا ہے۔اگر کہیں غلطی ہے کوتاہی ہے اسے درست کریں گے لیکن سوشل میڈیا کی جھوٹی خبروں پر اعتبار نہ کریں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے سختی سے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں ذخیرہ اندازی کو برداشت نہیں کریں گے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ شکایات کے اندراج کے لئے ہیلپ لائن 080002345 دی گئی ہے جس پر پر رمضان پیکج، زخیرہ اندوزی وغیرہ کے حوالے سے شکایات درج روائی جا سکتی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ زخیرہ اندوزوں اور زائد پرائس پر بارہ سو اکہتر پرائس مجسٹریٹ نے 1823 چھاپے مار کر تین سو چودہ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پرائس کنٹرول کرنے کےلئے انسپکشن کو بارہ ماہ چلائیں گے ۔ تاجر جن کے پاس گودام میں سٹاک ہے وہ حکومت سے ڈکلئیر کرے وگرنہ ذخیرہ اندوز تسلیم کرکے چھاپے مارے جائیں گے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ"نگہبان رمضان پیکج" وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پاکستان اور پنجاب کی عوام کے لئے منفرد نوعیت کا پروگرام ہے جو چونسٹھ لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کے لیے ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نادرا ریکارڈ کے ڈیٹا سے نگہبان پروگرام دے رہے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق کوئی لائن انتظار یا لوگ جمع نہیں ہوں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر گودام میں آٹا پڑا ہے مصنوعی قلت سے آٹے کی قیمت نہیں بڑھانے دیں گے
0 notes
urduintl · 2 months
Text
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست کی آڑ میں عوام کے لیے مشکلات پیدا کیں تو سختی سے نمٹوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہارے ہوئے مائنڈ سیٹ کا کام لڑائی جھگڑا، جلاؤ گھیراؤ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپنی پہلی تقریر میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل شروع ہو گئی ہے، 26 فروری کو حلف اٹھانے کے بعد صرف 9 روز میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے رمضان پیکیج تیار کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ محمد نواز شریف نے مکمل رہنمائی کی، نواز شریف کا ایجنڈا اور م��ن عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، رمضان میں پنجاب کے عوام کو اب قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا۔
0 notes
apnibaattv · 2 years
Text
رانا ثناء کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
رانا ثناء کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے الزام لگایا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے کرپشن زار مرزا شہزاد اکبر پرائیویٹ ہاؤسنگ پروجیکٹ سے متعلق کیس میں 50 ارب روپے کی خوردبرد میں ملوث ہیں جو کہ برطانیہ میں سامنے آیا تھا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اکبر عمران خان کے لیے ’دلال‘ کا کام…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urduchronicle · 3 months
Text
پٹرولیم کانفرنس 2024: تیل ، گیس کی دریافت اور پیداوار کی کوششوں میں حکومت لاجسٹکس، سکیورٹی تعاون کرے گی، وزیراعظم
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آج اسلام آباد میں پیٹرولیم کانفرنس 2024 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس میں ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف دی نیول اسٹاف صوبائی وزرائے اعلیٰ، وزیر توانائی، سیکرٹری پٹرولیم، حکومتی نمائندے، پالیسی ساز، توانائی اور پٹرولیم سیکٹر کے غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی مندوبین نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس سے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
akksofficial · 1 year
Text
دنیا بدامنی اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی، چینی صدر کا سر برا ہی کا نفر نس سے خطاب
دنیا بدامنی اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی، چینی صدر کا سر برا ہی کا نفر نس سے خطاب
بیجنگ (عکس آن لائن) پہلی چین-عرب ممالک سربراہی کانفرنس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوئی ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق کانفرنس میں “پہلی چین-عرب سمٹ کا ریاض اعلامیہ ” جاری کیا گیا جس میں اعلان کیا گیا کہ چین اور عرب ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ نئے عہد کا سامنا کرتے ہوئے چین عرب کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
newstimeurdu · 2 years
Text
عدم اعتماد کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں 37 فیصد کمی ہو چکی، اسد عمر
عدم اعتماد کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں 37 فیصد کمی ہو چکی، اسد عمر
تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں 37 فیصد کمی ہو چکی، موجودہ حکومت کے آتے ہی بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی۔ اسلام آباد: سابق وزیر منصوبہ بندی اور رہنما تحریک انصاف اسدعمر نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال کے 9 ماہ کے اعداد و شمار آ چکے ہیں، دو ماہ کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 6 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ جوتنکا تنکا جوڑ کر…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
emergingpakistan · 3 months
Text
جرمنی نے تو امریکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
Tumblr media
امریکا پر تو خیر کیا اثر ہو گا البتہ غزہ پر اسرائیلی فوج کشی کو تقریباً نسل کشی قرار دینے کی بابت بین الاقوامی عدالتِ انصاف کی عبوری رولنگ میں اسرائیل کے ممکنہ مواخذے کی رائے سامنے آنے کے بعد یورپی یونین میں اسرائیل کا غیر مشروط ساتھ دینے کے بارے میں اختلاف بڑھ گیا ہے۔ مثلاً سلووینیا نے یہ رولنگ سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق عالمی عدالت میں دائر ایک اور درخواست کا بھی حمایتی ہے۔ آئرلینڈ نے بھی اس معاملے میں فلسطین کے پلڑے میں وزن ڈال رکھا ہے۔ جب کہ اسپین کی مخلوط حکومت بٹی ہوئی ہے۔ بائیں بازو کی ایک اتحادی جماعت سومار پارٹی فوری جنگ بندی کی حامی ہے اور اس کی حامی ایک خاتون وزیر حال ہی میں حکومت کی جانب سے گومگو کے موقف کے خلاف بطور احتجاج استعفیٰ دے چکی ہیں۔ جب کہ بیلجیئم نے بھی فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں متاثرہ آبادی تک انسانی امداد کی ہنگامی فراہمی کا در کھل سکے۔ دوسری جانب یورپ کے اسرائیل نواز ممالک بھی اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ برطانیہ تو خیر اس معاملے میں امریکا کا دائمی مرید ہے۔ البتہ آسٹریا، چیک جمہوریہ، ہنگری اور ہالینڈ بھی بدستور اسرائیل کو مظلوم سمجھنے پر بضد ہیں۔ 
فرانسیسی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو نسل کش سمجھنا تمام مروجہ اخلاقی اقدار پھلانگنے کے برابر ہے اور فرانس اس بارے میں اسرائیل کے شانہ بشانہ ہے۔ جرمنی نے تو اس معاملے میں امریکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر نسل کشی کی پیٹیشن کی اگلی سماعتوں میں اسرائیل کے حق میں فریق بننے کی بھی درخواست کی ہے۔ ایسی وفاداری تو سترہ رکنی بنچ میں شامل اسرائیلی جج نے بھی نہیں دکھائی جس نے اسرائیل پر عائد پانچ میں سے دو الزامات سے اتفاق کیا ہے۔ نمیبیا نے جرمنی کی اسرائیل سے اندھی محبت اور بین الاقوامی عدا لتِ انصاف کی رولنگ مسترد کرتے ہوئے مقدمے میں فریق بننے کے اعلان پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔ آپ پوچھ سکتے ہیں کہ نمیبیا جیسے دور دراز افریقی ملک کا ذکر اچانک کیوں آ گیا اور اس کا جرمنی کے موقف سے کیا لینا دینا ؟ یہ بات ہے اٹھارہ سو چوراسی کی جب برلن میں تیرہ یورپی سامراجی طاقتوں کی سال بھر طویل کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اس کانفرنس میں امریکا بھی شریک تھا۔ میز پر افریقہ کا نقشہ پھیلا کے بندربانٹ ہوئی اور جرمنی کے حصے میں تنزانیہ (زنجبار، ٹانگا نیکا) اور نمیبیا آیا۔ نمیبیا کا رقبہ کم و بیش جرمنی کے ہی برابر ہے مگر آبادی محض ڈھائی لاکھ ہے۔
Tumblr media
جب برلن کانفرنس میں افریقہ کا تھان کھول کے اسے بانسوں کے گز سے ناپا گیا تو جرمنی بھی قبضہ لینے نمیبیا پہنچا اور پسماندہ مکینوں کی اس سرزمین پر قبضہ کر لیا۔ مقامی لوگوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کر کے لگ بھگ پانچ ہزار جرمن آبادکاروں کو بسایا گیا ( جیسے یہودی آبادکاروں کو مقبوضہ فلسطین میں بسایا گیا)۔سب سے بڑے دو قبائل ہریرو اور ناما کو ایک مخصوص علاقے میں دھکیل دیا گیا   جیسے اسرائیل نے فلسطینیوں کو دھکیلا)۔ جس جس نے مزاحمت دکھائی اسے کوڑے مارے گئے یا پھانسی پر چڑھا دیا گیا۔ اکتوبر انیس سو چار میں ہریرو اور ناما نے اجتماعی بغاوت (انتفادہ) کر دی اور لگ بھگ ایک سو بیس جرمن آبادکاروں کو قتل کر دیا (جیسے سات اکتوبر کو حماس نے کیا)۔ قبائلیوں کے پاس تیر کمان ، نیزے اور بھالے تھے اور ڈیڑھ ہزار جرمن فوجیوں کے پاس توپیں اور مشین گنیں۔ غاصب جرمن فوجی کمانڈر جنرل لوتھر وان ٹروٹھا نے حکم جاری کیا کہ ’’ہر مسلح و غیر مسلح ہریرو اور ناما کو اس کے جانوروں سمیت مار دیا جائے۔ ان کی عورتوں اور بچوں کو بیابانوں میں دھکیل دیا جائے اور اگر وہ کہیں دوبارہ نظر آئیں تو اڑا دیا جائے‘‘۔
( جرمن جنرل کے اس فرمان کے ایک سو انیس برس بعد اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے غزہ کے فلسطینیوں کی نسل کشی کو جائز قرار دینے کے لیے تورات کی آیات کا حوالہ دیا۔ جن میں بنی اسرائیل کے حریف صحراِ سینا میں آباد قدیم امالک قبیلے کے ہر مرد اور بچے کو جانوروں سمیت قتل کرنے اور ان کی املاک مٹا دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔ نیتن یاہو نے فلسطینیوں کو جدید زمانے کا امالک قرار دیا جو یہودیوں کے خون کے پیاسے ہیں لہٰذا انھیں بھی صفحہِ ہستی سے مٹا دینا چاہیے)۔ جب انیس سو آٹھ میں نمیبیا میں قائم نظربندی کیمپ ختم کر دیے گئے۔ تب تک اسی فیصد ہریرو قبائلی ( نوے ہزار ) اور نصف ناما قبیلہ ( بیس ہزار ) مٹ چکا تھا۔ کنسنٹریشن کیمپوں میں قید بچی کھچی آبادی کو مسلح جرمن آبادکاروں کی جبری بیگار پر لگا دیا گیا۔ یہ فرمان بھی جاری ہوا کہ نافرمانوں کے قتل کی صورت میں آبادکاروں پر کرمنل دفعات لاگو نہیں ہوں گی۔ ہریرو اور ناما کا قتلِ عام بیسویں صدی کی پہلی منظم نسل کشی تھی۔ سیکڑوں کھوپڑیاں نمبر لگا کے جرمنی کی جامعات، اسپتالوں اور عجائب گھروں تک پہنچائی گئیں۔ وہاں عمرانیات اور اینتھروپولوجی کے ماہرین نے ان کھوپڑیوں کی ناپ تول کر کے نسلی برتری و کمتری کے بارے میں اپنے نظریات کو ’’ سائنسی انداز ‘‘ میں سیقل کیا ( ان میں سے کچھ کھوپڑیاں دو ہزار اٹھارہ میں نمیبیا کو واپس کی گئیں جہاں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد انھیں سپردِ خاک کر دیا گیا)۔
گویا جرمنوں نے دوسری عالمی جنگ کے دوران کنسنٹریشن کیمپوں میں نسلی برتری کے نشے میں یہودیوں کی جس صنعتی پیمانے پر نسل کشی کی۔ اس کی بنیاد نمیبیا میں انیس سو چار تا آٹھ نسل کشی، کنسنٹریشن کیمپوں کے قیام اور جبری مشقت کے تجربات اور مقتولوں کی کھوپڑیوں کا حجم ناپنے کی بنیاد پر سائنسی انداز میں نسل کشی کا پائلٹ پروجیکٹ تھا۔ جسے جرمنوں کی اگلی پڑھی لکھی پیڑھی نے صنعتی پیمانے پر اختیار کیا۔ آج نمیبیا میں جرمن آبادکاروں کی آبادی محض دو فیصد ہے مگر ستر فیصد قابلِ زراعت اراضی ان کی ملکیت ہے۔ انیس سو آٹھ میں نمیبیا میں ہیروں کی کانیں دریافت ہوئیں۔ ان کی بدولت ایک عرصے تک ہیروں کی تیس فیصد عالمی تجارت پر جرمن تسلط تھا۔ مجموعی طور پر جرمنی نے نمیبیا کی کتنی زمینی دولت لوٹی اس کا کوئی منظم تخمینہ نہیں مگر بدلے میں کیا ہرجانہ دیا ؟ ایک سو سترہ برس بعد دو ہزار اکیس میں جرمنی نے ان مظالم پر نمیبیا سے باقاعدہ معافی مانگی۔ نمیبیا کو تین برس کی سودے بازی کے بعد بطور ہرجانہ لگ بھگ ڈیڑھ ارب یورو دینے پر رضامندی ظاہر کی۔ مگر متاثرین کے ورثا نے اس قلیل معاوضے کو قومی توہین قرار دیتے ہوئے اسے نمیبیا کی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ مقامی اور جرمن حکومت کو عدالت نے نوٹس جاری کر دیے اور یہ مقدمہ اب تک زیرِ التوا ہے۔
وسعت اللہ خان 
بشکریہ ایکسپریس نیوز
0 notes
jhelumupdates · 17 days
Text
شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر آج منائی جائے گی
0 notes
airnews-arngbad · 1 month
Text
 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 17 March 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ  :  ۱۷ ؍مارچ  ۲۰۲۴؁ ء
وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 
٭ لوک سبھا چُنائو کا لائحہ عمل جاری  ‘  ملک بھر میں 7؍ مراحل میں کی جائےگی رائےدہی  ‘
  4؍ جون کو  رائے شمار ی 
٭ مہاراشٹر میں 19؍ اپریل سے 20؍ مئی کے دوران  5؍ مراحل میں ہوں گے چُنائو  ‘  مراٹھواڑے میں 26؍  اپریل  ‘  7؍ مئی  اور  13؍ مئی کے روز کی جائے گی ووٹنگ 
٭ کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ممبئی میں اختتام پذیر 
اور
٭ ناندیڑ ضلعے میں بے موسم بارش  نیز  ژالہ باری  ‘  بجلی گر نے سے ایک شخص کی موت 
اب خبریں تفصیل سے...
لوک سبھا چُنائو کا لائحہ عمل جاری کر دیاگیا ہے ۔ اِس کے مطا بق ملک بھر میں 7؍ مراحل میں رائے دہی کی جائے گی ۔ مرکزی چُنائو کمیشن کے کمشنر راجیو کمار نے کل نئی دِلّی میں صحافیوں کو یہ معلومات دی ۔ انھوں نے بتا یا کہ پہلے مرحلے میں 19؍ اپریل کے روز  لوک سبھا کی 102؍ نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ اِسی طرح 26؍ اپریل کے روز 89؍ نشستوں کے لیے  ‘  7؍ مئی کے روز 94؍ نشستوں کے لیے 13؍ مئی کے روز 96؍ نشستوں کے لیے 20؍ مئی کے روز 49؍ نشستوں کے لیے 25؍ مئی کے روز 57؍ نشستوں کے لیے  اور  یکم جون کو  بھی 57؍ نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جا ئیں گے ۔ رائے شماری 4؍ جون کے روز کی جائے گی ۔
***** ***** ***** 
مہاراشٹر میں 5؍ مراحل میں  اور  مراٹھواڑے میں 3؍ مراحل میں لوک سبھا چُنائو کے لیے ووٹ ڈالے جا ئیں گے ۔ پہلے مرحلے میں 19؍ اپریل کے روز  رام ٹیک  ‘  ناگپور  ‘  بھنڈارا-گوندیا  ‘  گڈ چِرولی - چیمور  اور  چندر پور میں رائے دہی کی جائے گی ۔ دوسرے مرحلے میں 26؍ اپریل کے روز  بلڈھانہ  ‘  آکولا  ‘  امرا وتی  ‘  وردھا ‘  ایوت محل-واشم ‘  ہنگولی  ‘  ناندیڑ  اور  پر بھنی میں ووٹنگ کی جائے گی ۔ تیسرے مرحلے کےتحت7؍ مئی کے روز  رائے گڑھ  ‘ بارامتی  ‘  دھارا شیو  ‘  لاتور  ‘  شولا پور  ‘  ماڈھا  ‘  سانگلی  ‘  ساتارا  ‘  رتناگیری-سندھو درگ  ‘  کو لہا پور   اور  ہاتھ کڑنگلے میں رائے دہی کی جائے گی ۔ چوتھے مرحلےمیں 13؍ مئی کے روز  نندور بار  ‘  جلگاوں  ‘  راویر  ‘  جالنہ  ‘  چھترپتی سنبھا جی نگر  ‘ ماوڑ  ‘  پو نا  ‘  شیرور  ‘  احمد نگر  ‘  شر ڈی  اور  بیڑ میں ووٹنگ کی جائے گی ۔ پانچویں مرحلے کے تحت 20؍ مئی کے روز  دھو لیہ  ‘  دنڈوری  ‘  ناسک  ‘  پالگھر  ‘  بھونڈی  ‘  کلیان  ‘  تھانہ  اور  ممبئی کے 6؍ حلقہ انتخابات میں رائے دہی کی جائے گی ۔ 
لوک سبھا چُنائوکے پروگرام کا اعلان ہوتے ہی ملک بھر میں حکم امتناع نافذ ہو چکا ہے ۔
***** ***** ***** 
اخباری کانفرنس کے دوران چُنائو کمشنر نے ملک بھر کے رائے دہندگان  نیز  رائے دہی کے لیے مہیا کی جا نے والی سہولیات کی تفصیلات پیش کی ۔ ملک بھر میں کُل 97؍ کروڑ رائے دہندگان ہیں اِن میں سے ایک کروڑ 82؍ لاکھ نئے رائے دہندگان ہیں ۔ تمام رائے دہندگان کے لیے ملک بھر میں ساڑھے دس لاکھ رائے دہی مراکز بنائے جا ئیں گے ۔ 85؍ سال سے زیادہ عمر کے رائے دہندگان  اور  معذور  رائے دہندگان کو اپنے گھر بیٹھےووٹ دینے کی سہولت بھی دی جائے گی ۔
***** ***** ***** 
  چُنائو کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے لیے قواعد و ضوابط بھی جا ری کر دیے ہیں ۔ اِس کے مطا بق انتخابی تشہیر کے دوران دیے گئے احکامات  اور  حکم امتناع پر عمل آوری لازمی قرار دی گئی ہے ۔ اِس طرح مجرمانہ پس منظر کے  فرد  کو پارٹی نے امید واری کیوں دی اِس بات کی وضاحت بھی کرنا ہوگی۔ چُنائو کمشنر نے تشہیر کے دوران حدود کا خیال رکھنے کی بھی اپیل کی ہے ۔
***** ***** ***** 
مراٹھا ریزر ویشن کے ٹوٹِفِکیشن کے تحت رشتہ داروں کے لیے کیے گئے اقدام پر اعتراضات کی جانچ پڑ تال کرکے 4؍ ماہ میں حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا ۔ وزیر اعلی ٰ ایکناتھ شندے نے یہ اعلان کیا ہے ۔ وہ کل ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے اظہار خیال کر رہے تھے ۔ 
اِسی دوران مراٹھا ریزر ویشن کے لیے کوشاں منوج جرانگے پاٹل نے مطالبہ کیاہے کہ رشتہ داروں سے متعلق قوانین پر عمل در آمد کیا جائے اِسی طرح مراٹھا احتجاجیوں پر دائر فرد جرم واپس لیے جائیں ۔وہ کل جالنہ ضلعے کے انتر والی سراٹی میں صحافیو ں سے مخاطب تھے ۔
***** ***** ***** ***** ***** ***** 
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** ***** 
معذور افراد کو خود کفیل بنا نے کے مقصد سے  ’’  موبائل شاپ آن وہیکل  ‘‘  نامی پروگرام شروع کیاگیا ہے ۔ اِس کے تحت معذوروں کو ماحول دوست وہیکل دستیاب کر وانے کی اسکیم کا آغاز کل ممبئی میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں کیا گیا ۔ اِس موقعے پر 4؍ معذور افراد کو گرین اینر جی سے چلنے والی ماحول دوست گشتی دکانوں کی کنجیاں  وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں سپرد کی گئیں۔
***** ***** ***** 
کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کی بھارت جو ڑو یاترا کل دوپہر ممبئی پہنچی ۔ مُلُنڈ کے بھانڈوپ چوک سے راہل گاندھی کی یاترا کا  اندرون ممبئی سفر شروع ہوا تھا ۔ یہ یاترا  مُلُنڈ  ‘  دھارا وی   اور  ماٹونگاسے ہوتے ہوئے چیتیہ بھومی پر واقع ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر یادگار کے قریب پہنچ کر اختتام کو پہنچی ۔پر ینکا گاندھی بھی اِس  دوران راہل گاندھی کے ہمراہ تھیں ۔  
***** ***** ***** 
پر سار بھارتی کے چیر مین عہدے پر نو نیت کمار سہگل کا تقرر کیا گیا ہے ۔ انھوں نے کل اپنے عہدے کا چارج حاصل کیا ۔ جناب سہگل سبک دوش بیورو کریٹ ہیں ۔ اُن کا تقرر  3؍ برسوں کے لیے کیا گیا ہے ۔
***** ***** ***** 
ناندیڑ ضلعے کے نائے گائوں میں کل شام بے موسم بارش  اور  ژالہ باری ہوئی ۔ اِس بارش کی وجہ سے ربیع کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ پک کر تیار ہو چکی گندم کی فصل بھیگ جانے کی وجہ سے کسان پریشان ہیں ۔ جوار  اور  کر ڈی کی فصل بھی ضائع ہو گئی ہیں ۔ کندھار تعلقے کے یے لور میں 20؍ سالہ نوجوان پر بجلی گر نے سے اُس کی موت واقع ہو گئی ۔ اِسی طرح ایک دیگر حادثے میں نائے گائوں تعلقے کے راتوڑی میں بجلی گر نے سے میاں- بیوی  شدید زخمی ہو گئے ۔ 
وِدربھ کے ناگپور شہر میں بھی کل شام بے موسم بارش  اور  ژالہ باری ہونے کی خبر ہے ۔ بھنڈارا  اور  گوندیا میں آج بےمو سم بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطا بق مراٹھواڑےپر کم دبائو کا پٹہ سرگرم ہے ۔ 
***** ***** ***** 
دھارا شیو ضلعے میں امن و امان کا جائزہ لینے کے مقصد سے پولس سپرنٹنڈنٹ دفتر میں کل ایک میٹنگ کا انعقاد کیاگیا تھا ۔ اِس موقعے پر خصوصی ڈائریکٹر جنرل آف پولس  وِریندر مشرا نے بتا یاکہ پاردھی برادران کو ترقی کی راہ پر چلانے کےمقصد سے دھارا شیو ضلعے میں نافذ العمل’’ پہاٹ  ‘‘نامی پروگرام کو چھتر پتی سنبھا جی نگر حلقے کے تحت چاروں اضلاع میں بھی چلا یا جائے گا ۔
***** ***** ***** 
ہنگولی-ممبئی جن شتابدی ایکسپریس ٹرین کے ریزر ویشن ٹکٹ اب ہنگو لی میں علی الصبح سوا چار بجے تک خریدے جاسکتے ہیں ۔ جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ دفتر نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ معمول کے اوقات یعنی صبح 8؍ بجے سے رات 8؍ بجے کے بعد ہنگولی ریلوے اسٹیشن پر رات 12؍ بجے سے علی الصبح سوا چار بجے کے دوران بھی جن شتابدی ایکسریس کے ریزر ویشن کے ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں ۔
***** ***** *****
سوئیپ پروگرام کے تحت رائے دہندگان سے واقفیت  اور  رائے دہی کی ترغیب دینے کے مقصد سے چھتر پتی سنبھا جی نگر کے ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے کل ضلعے کے ثانوی   اور  اعلیٰ ثانوی اسکولوں کے صدر مدرسین کے ساتھ ایک میٹنگ کی ۔اِس مو قعے پر انھوں نے کہا کہ جمہوریت کے اِس جشن میں رائے دہی کی صورت میں حصہ لیں ۔کلکٹر صاحب نے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے حاضرین سے تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ۔ 
***** ***** *****
لوک سبھا چُنائو کے دوران امن و سلامتی قائم رکھنے کے مقصد سے  بیڑ ضلعے میں کسی بھی قسم  کے  ذاتی  ‘  لسانی  اور  مذہبی پروگرام پر پا بندی عائدکر دی گئی ہے ۔بیڑ ضلع کلکٹر دیپا مُدھوڑ منڈے نے یہ اطلاع دی ہے ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر کی  ڈاکٹر امبیڈکر سینا کا 11؍واں یوم تاسیس آئندہ 20؍ تاریخ کے روز مہاڈ کے چودار  تڑ  میں منا یا جائے گا ۔ اِس کے بعد ڈاکٹر بابا صاحیب امبیڈ کر کے آبائی گائوں رتنا گیری ضلعے کے امبا وڈے گائوں میں سینا کی ریلی جائے گی ۔ ڈاکٹر امبیڈکر سینا کے قائد  بھائی دنکر ٹھوکڑ  اور  قومی کار گذر صدر  دیوی داس لہانے  نے پریس ریلیز کے ذریعے یہ معلومات دی ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...
٭ لوک سبھا چُنائو کا لائحہ عمل جاری  ‘  ملک بھر میں 7؍ مراحل میں کی جائےگی رائےدہی  ‘
  4؍ جون کو  رائے شمار ی 
٭ مہاراشٹر میں 19؍ اپریل سے 20؍ مئی کے دوران 5؍ مراحل میں ہوں گے چُنائو  ‘  مراٹھواڑے میں 26؍  اپریل  ‘  7؍ مئی  اور  13؍ مئی کے روز کی جائے گی ووٹنگ 
٭ کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ممبئی میں اختتام پذیر 
اور
٭ ناندیڑ ضلعے میں بے موسم بارش  نیز  ژالہ باری  ‘  بجلی گر نے سے ایک شخص کی موت
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
0 notes