Tumgik
#کرپشنکےخاتمے
akksofficial · 4 years
Text
پنجے گاڑھنے والے مافیاز کی مزاحمت کے باوجود کرپشن کے خاتمے ،اصلاحات کے مشن کو مکمل کرینگے‘ ہمایوں اختر
Tumblr media
اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے زیر سایہ ملک میں پنجے گاڑھنے والا مافیا جتنی مرضی مزاحمت کر لے کرپشن کے خاتمے اور اصلاحات کے جاری عمل کو مشن کے طو رمکمل کریں گے ،حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے خواب دیکھنے والے ناکام اور نا مراد رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کےلئے آنے والے پارٹی رہنماﺅں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی سیاست کرپشن سے لتھڑے ہوئے نظام سے وابستہ ہے اس لئے اپنے زیر سایہ پروان چڑھنے والے مافیا ز کے ذریعے منفی پراپیگنڈا کیا جارہا جو جلد دم توڑ جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کرپشن کے خلاف زیر ٹالرنس ہے اور ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ خود اس کےلئے جگ ہنسائی کا باعث بنی ہے ۔ آج لوگ کرپشن اور کرپشن کرنے والوں سے نفرت کرتے ہیں جس کا مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت بھی شکار ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مضبوط اعصاب کے مالک ہے ، کرپشن کی پارٹنر جماعتیں اور ان کے حواری منفی پراپیگنڈے سے عمران خان کو زچ نہیں کر سکتے اور انہیں ابھی تک سوائے ناکامی کے کچھ نہیں ملا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ تسلیم کیا ہے کہ مشکل معاشی حالات کی وجہ سے عوام پر بوجھ آیا ہے لیکن حکومت کے درست اور بروقت اقدامات کی وجہ سے بتدریج بہتری آرہی ہے ،رواں سال حالات معمول پر آ جائیں گے اور عوام کی مشکلات اور محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے حالیہ غیر ملکی دورے میں بین الاقوامی کمپنیوں کے سربراہان اور نمائندوں سے نتیجہ خیز ملاقاتیں کی ہیں جس کے پاکستان پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ Read the full article
0 notes