Tumgik
#دیوالی کا بونس
masailworld · 1 year
Text
دیوالی میں جو بونس دیا جاتا ہے اس کو لینا کیسا ہے؟
دیوالی میں جو بونس دیا جاتا ہے اس کو لینا کیسا ہے؟
دیوالی میں جو بونس دیا جاتا ہے اس کو لینا کیسا ہے؟ Dewali Bonud Lena Kaisa hai سائل: عبد الواجد قادری جبل پور یم پی انڈیا۔ الجواب بعون الملک الوھاب صورت مستفسرہ میں بونس کالینا جائز ہے اس لئے کہ یہاں کے کفار حربی ہیں اور حربی کافر کا مال جو بغیر دھوکہ کے اس کی رضا سے ملے مباح ہے‌ جبکہ جائز سمجھ کر لے۔ تفسیرات احمدیہ میں ہے : “ان ھم الا حربی وما یعقلھا الا العالمون ” اھ (ص : 300) یعنی یہاں کے کفار…
View On WordPress
0 notes
airnews-arngbad · 3 years
Text
Regional News Urdu Text  Bulletin, Aurangabad. Dated : 10.11.2020, Time : 09.00 to 09.10 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad. Date: 10 November-2020 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی اورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۱۰؍ نومبر ۔۲۰۲۰؁ وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹ ***** ***** ***** ::::: سرخیاں:::::: سب سے پہلے خاص خبروںکی سرخیاں۔ ٭ نیشنل گرین ٹریبونل نے ہوا کے خراب معیار والے شہروں میں 30 نومبر تک پٹاخوں کی فروخت اور استعمال پر لگائی پابندی؛ اورنگ آباد‘ لاتور اور جالنہ سمیت ریاست کے 18 شہر بھی شامل۔ ٭ ایس ٹی ملازمین کو ایک مہینے کی تنخواہ اور دیوالی بونس فوری ادا کرنے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ؛ ٹرانسپورٹ کے وزیر انیل پرَب کا اعلان۔ ٭ مہاراشٹر حکومت نے ژالہ باری اور سیلاب سے متاثرہ ریاست کے کسانوں کو پہلے مرحلے میں نقصان بھرپائی کے طور پر جاری کیے 2297 کروڑ۔ ٭ بہار اسمبلی انتخابات کے نتیجوں کا آج ہوگا اعلان؛ ووٹوں کی گنتی شروع۔ اور ٭ ودھان پریشد انتخابات کیلئے BJP نے کیا 4  امیدواروں کے ناموں کا اعلان؛ اورنگ آباد گریجویٹ حلقے سے شریش بوراڑکر ہوں گے BJP امیدوار۔ ***** ***** ***** اب خبریں تفصیل سے۔۔۔ نیشنل گرین ٹریبونل‘ NGT نے ہوا کے خراب معیار والے ملک بھر کے شہروں میں 30 نومبر تک پٹاخوں کی فروخت اور ان کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ ان میں مہاراشٹر کے اورنگ آباد‘ لاتور‘ جالنہ سمیت ممبئی‘ نئی ممبئی‘ تھانے‘ پونے‘ اُلہاس نگر‘ ناسک‘ ناگپور‘ سانگلی‘ شولا پور‘ کولہا پور‘ جلگائوں‘ چندر پور‘ بدلاپور‘ امراوتی‘ اور اکولہ جیسے شہر شامل ہیں۔ NGT نے جن شہروں میں ہوا کے معیار کو اوسط یا اُس سے اچھا قرار دیا ہے صرف اُن ہی شہروں میں آلودگی سے پاک یعنی ’’گرین پٹاخوں‘‘ کے استعمال کی اجازت ہوگی۔ دیوالی کے دوران ہر دِن صرف دو گھنٹے پٹاخے جلانے کی اجازت ہوگی۔ کرسمس‘ چھٹ پوجا اور نئے سال کے استقبال کیلئے بھی یہ سبھی قوانین نافذ رہیں گے۔ اس کے علاوہ جن شہروں میں ہوا کا معیار اچھا ہے وہاں پٹاخوں کے استعمال کے بارے میں فیصلہ لینے کے اختیارات مقامی انتظامیہ کو دئیے گئے ہیں۔ دوسری جانب فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے خصوصی مہم چلانے کی ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو ہدایت دی گئی ہے۔ اپنے فیصلے میں نیشنل گرین ٹریبونل نے کہا ہیکہ تہواروں کے دوران سب کی صحت اچھی رہے اور ہر کوئی تہواروں کے دوران خوشیاں مناسکے اور یہی بھارتی تہذیب کی تعلیمات ہیں۔ ***** ***** ***** کورونا وائرس کی وجہ سے مالی دشواریوں سے گذر رہے ایس ٹی ملازمین کو ایک مہینے کی بقایہ تنخواہیں اور دیوالی بونس فوری ادا کیا جائیگا۔ ٹرانسپورٹ کے وزیر انیل پرَب نے یہ اعلان کیا۔ وہ کل ممبئی میں اخباری کانفرنس میں بول رہے تھے۔ پرَب نے تیقن دیا کہ بقایہ ایک مہینے کی تنخواہ بھی دیوالی سے پہلے ادا کردی جائیگی۔ پرَب نے اپیل کی کہ ایس ٹی ملازمین کوئی بھی انتہائی قدم نہ اٹھائیں۔ تین مہینوں کی تنخواہ نہ ملنے سے جلگائوں ڈپو کے ایک کنڈکٹر کی جانب سے خودکشی کرنے کے پسِ منظر میں انھوں نے یہ اپیل کی۔ پرَب نے کہا کہ کورونا وائرس کے لاک ڈائون کی وجہ سے ریاست معاشی بحران سے گذر رہی ہے او رمحصول میں اضافے کیلئے ایس ٹی کارپوریشن کو نئے متبادل ڈھونڈنے ہوںگے۔ اس بیچ لاک ڈائون کی وجہ سے ایس ٹی کارپوریشن کو بڑے پیمانے پر مالی خسارہ ہوا ہے۔ اس نقصان کی بھرپائی کے طور پر ریاستی حکومت نے ایس ٹی کارپوریشن کیلئے 79 کروڑ روپئوں کی فوری مدد کا اعلان کیا ہے۔ اس بارے میں سرکاری حکمنامہ کل جاری کردیا گیا ہے۔ ***** ***** ***** دریں اثناء ایس ٹی ملازمین کی جانب سے تنخواہیں نہ ملنے کے بعد کی گئی خودکشیوں کیلئے قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر پروین دریکر نے مہاراشٹر کی ٹھاکرے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انھوںنے کہا کہ گذشتہ تین دِنوں میں دو ایس ٹی ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے خودکشی کرلی ہے، جس کیلئے ر یاستی حکومت کیخلاف قتل کے مقدمے درج کیے جانے چاہئیں۔دریکر کا کہنا تھا کہ تین مہینوں سے تنخواہیں ادا نہ کیے جانے سے ایس ٹی ملازمین پر فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔ دریکر نے انتباہ دیا کہ ان ملازمین کی بقایہ تنخواہیں دیوالی سے پہلے ادا نہ کیے جانے کی صورت میں BJP سخت مؤقف اختیار کریگی۔ اس دوران ریاست بھر میں ایس ٹی ملازمین نے کل اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ اپنے گھروں کے باہر آندولن کیا۔ پربھنی‘ جالنہ، واشم‘ دھولیہ اور رتناگری میں ہوئے ان مظاہروں میںملازمین نے واجب الادا تنخواہیں فوری ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ ***** ***** ***** مہاراشٹر حکومت نے جون سے اکتوبر کے مہینوں کے دوران ریاست میں ہوئی ژالہ باری اور سیلاب سے ہوئے نقصان کی بھرپائی کے طور پر کسانوںکیلئے 2297 کروڑ روپئوں کی پہلی قسط جاری کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد 10ہزار کروڑ روپئوں کے نقصان بھرپائی کے پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ اعلان کے مطابق پہلے مرحلے میں یہ رقم جاری کی جارہی ہے۔ ***** ***** ***** بہار اسمبلی انتخابات کے نتیجوں کا آج اعلان کیا جائیگا۔ ووٹوں کی گنتی شروع ہوچکی ہے ا ور شروعاتی رجحان آنے لگے ہیں۔ اس دوران سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ 243 سیٹوں والی بہار اسمبلی کیلئے 28  اکتوبر‘ 3 نومبر اور 7 نومبر ان تین مرحلوں میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔ کئی دوسری ریاستوں میں ہوئے ضمنی انتخابات کے نتیجوں کا بھی آج اعلان کیا جائیگا۔ ***** ***** ***** ودھان پریشد انتخابات کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے کل اپنے چار اُمیدواروں کے ناموںکا اعلان کیا۔ اورنگ آباد گریجویٹ اسمبلی حلقے سے BJP نے شریش بوراڑکر کو امیدواری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پونے گریجویٹ انتخابی حلقے سے سنگرام دیشمکھ، ناگپور گریجویٹ حلقے سے سندیپ جوشی اور امراوتی سے ٹیچرس انتخابی حلقہ سے نتن دھانڈے کو امیدواری دی گئی ہے۔ ان انتخابات کیلئے رائے دہی ایک دسمبر کو ہوگی۔ اس دوران اورنگ آباد گریجویٹ اسمبلی حلقے کے انتخابات کیلئے 5  امیدواروں نے کل اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے۔ ان میں بیڑ کی رانی گھاڈگے‘ بیڑ کے ہی شرد کامبلے‘ پاٹودا تعلقے کے داس کھیڑکے شہادیو بھنڈارے اور بیڑ کے گنیش کرانڈے شامل ہیں۔ ان سبھی نے آزاد امیدواروں کے طور پر درخواستیں داخل کی ہیں۔ لاتور ضلعے کے دیونی تعلقے کے ہوناڑی کے رہنے والے انکش رائو پاٹل کو راشٹریہ مراٹھا پارٹی کی جانب سے امیدواری دی گئی ہے۔ ***** ***** ***** CBSE نے اساتذہ کے قومی اہلیتی امتحان‘ CTET کے امتحانی مراکز آن لائن طریقے سے بدلنے کیلئے کل 11 نومبر تک کا وقت دیا ہے۔ CTET کے امتحان پانچ جولائی کو ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے لاک ڈائون کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ CTET امتحان اب 31 جنوری 2021 کو ہوگا۔ کورونا وائرس کے پسِ منظر میں امتحانی مراکز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ CBSE نے واضح کیا کہ امیدواروں کی جانب سے چنے گئے امتحانی مرکز کے دستیاب نہ ہونے کی صورت میں انہیں اپنے چنے گئے دیگر چار امتحانی مراکز میں سے کسی ایک میں امتحان دینا ہوگا۔ ***** ***** ***** ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر اَرنب گوسوامی کی عبوری ضمانت کی عرضداشت ممبئی ہائیکورٹ نے کل نامنظور کردی۔ عدالت نے واضح کیا کہ یہ معاملہ خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے فوری ضمانت دینے کے زمرے میں نہیں آتا۔ ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی کہا کہ ملزم سیشن عدالت سے رجوع کرسکتا ہے جہاں چار دِنوں میں عرضی پر فیصلہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب رائے گڑھ ضلع عدالت نے رائے گڑھ پولس کی جانب سے اَرنب گوسوامی کیلئے پولس کسٹڈی کی درخواست نامنظور کردی۔ اس بارے میں داخل کردہ ازسرِ نو غور کرنے کی درخواست ا ور اَرنب گوسوامی کی عدالتی تحویل کے بارے میں علی باغ کی ضلع و سیشن عدالت میں آج سنوائی ہوگی۔ ان میں اَرنب سمیت تینوں ملزمین کی ضمانت درخواستیں شامل ہیں۔ اس بیچ مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ریاستی وزیرِ داخلہ انیل دیشمکھ کو فون کرکے اَرنب گوسوامی کی حفاظت اور ان کی صحت کے بارے میں فکرمندی کا اظہار کیا۔ گورنر نے وزیرِ داخلہ سے کہا کہ اَرنب کو ان کے گھر والوں سے ملنے اور بات کرنے کی اجازت دی جائے۔ ***** ***** ***** مہاراشٹر میں کل ایک دِن میں 3277 نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا اضافہ ہوا۔ اس اندراج کے بعد ریاست میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 17 لاکھ 23 ہزار 135 ہوگئی ہے۔ مراٹھواڑہ میں کل 10 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی اور 392 نئے پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا۔ اورنگ آباد ضلعے میں 4 کورونا مریضوں نے علاج کے دوران دَم توڑ دیا اور 61 نئے مریض پائے گئے۔ ناندیڑ ضلعے میں 3 مریضوں کی موت ہوگئی اور 35 مریضوں کا اضافہ ہوا۔ جالنہ ضلعے میں کل 2 کورونا مریضوں نے جان گنوائی اور 79 لوگوں کو کورونا پازیٹیو پایا گیا۔ پربھنی ضلعے میں ایک کورونا مریض چل بسا جبکہ ضلعے میں 76 نئے مریض منظرِ عام پر آئے۔ بیڑ ضلعے میں 73‘ لاتور میں 35‘ عثمان آباد میں 21‘ اور ہنگولی میں 12 لوگوں میں کل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ***** ***** ***** ممبئی میں کل 599 نئے کورونا مریض پائے گئے اور 20 لوگوں کی موت درج کی گئی۔ پونے ضلعے میں 410‘ ناسک میں343 ‘ شولاپور میں 119‘ احمد نگر میں 122‘ ساتارا میں 102‘ کولہا پور میں 54  اور گڈچرولی اور بلڈانہ میں 41-41  افراد کو کل کورونا پازیٹیو پایا گیا۔ اس کے علاوہ جلگائوں میں 34‘ سانگلی میں 30  اور دھولیہ اور سندھو دُرگ میں 8-8 لوگو ںکو کل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔واشم میں 6  اور رتنا گری میں 4 نئے کورونا مریضوں کا کل اضافہ ہوا۔ ***** ***** ***** اورنگ آباد کے رکنِ پارلیمنٹ سیّد امتیاز جلیل نے مقدس فریضۂ حج کیلئے اورنگ آباد سے جدہ پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقلیتی اُمور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کو لکھے خط میں جلیل نے یہ مطالبہ کیا۔ انھوںنے کہا کہ مراٹھواڑہ سے ہر سال قریب 3 ہزار عازمین فریضۂ حج کیلئے روانہ ہوتے ہیں’ لہٰذا ان کی سہولت کیلئے اورنگ آباد سے جدہ پروازیں دوبارہ شروع کی جائیں۔ ***** ***** ***** پربھنی ضلعے کے پورنا میں پولس نے کل قریب 2 لاکھ روپئے مالیت کا گٹکا ضبط کیا۔ اس معاملے میں ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولس نے کاروائی کے دوران ناندیڑ سے پربھنی لائے جارہے گٹکے سے بھرے 14 تھیلے ضبط کیے ہیں۔ گٹکے کی یہ کھیپ آٹو رکشہ کے ذریعے لائی جارہی تھی۔ ***** ***** ***** ::::: سرخیاں:::::: ٭ نیشنل گرین ٹریبونل نے ہوا کے خراب معیار والے شہروں میں 30 نومبر تک پٹاخوں کی فروخت اور استعمال پر لگائی پابندی؛ اورنگ آباد‘ لاتور اور جالنہ سمیت ریاست کے 18 شہر بھی شامل۔ ٭ ایس ٹی ملازمین کو ایک مہینے کی تنخواہ اور دیوالی بونس فوری ادا کرنے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ؛ ٹرانسپورٹ کے وزیر انیل پرَب کا اعلان۔ ٭ مہاراشٹر حکومت نے ژالہ باری اور سیلاب سے متاثرہ ریاست کے کسانوں کو پہلے مرحلے میں نقصان بھرپائی کے طور پر جاری کیے 2297 کروڑ۔ ٭ بہار اسمبلی انتخابات کے نتیجوں کا آج ہوگا اعلان؛ ووٹوں کی گنتی شروع۔ اور ٭ ودھان پریشد انتخابات کیلئے BJP نے کیا 4  امیدواروں کے ناموں کا اعلان؛ اورنگ آباد گریجویٹ حلقے سے شریش بوراڑکر ہوں گے BJP امیدوار۔ ***** ***** *****
0 notes