Tumgik
hiraverybrown · 2 years
Photo
Tumblr media
مجھے چاند سے محبت ہے۔ مگر میں تمھاری میری کہانی اسکو نہیں بتاؤں گی۔ چاند کے بہت چاہنے والے ہیں۔ مجھے لگتا ہے جو سب کا دوست ہوتا ہے، وہ کسی کا دوست نہیں ہوتا۔ میں ہماری کہانی برگد کے پیڑ کو بتاؤں گی۔ جو بالکل تنہا، کورا، ہمارے فسانے کا منتظر ہو۔ اور مسکان لیے، ہتھیلی پہ ٹھوڑی رکھے سنتا رہے۔ اور سنتے ہی اسے اپنی گھنی شاخوں میں ڈھانپ لے۔ نہیں، میں اس کے تن میں چھری سے ہمارے نام نہیں گھڑوں گی۔ میں تو اسکو پاس بٹھائے، اسکے کاندھے سر ٹکائے بتاؤں گی کہ تمہیں سیاہ رنگ کیوں مائل کرتا ہے۔ میں اس سے اصلاح کرا کے تمہیں خط لکھا کروں گی۔ لکھوں گی، میرے چندا۔۔ نہیں چندا نہیں لکھوں گی۔ میری جو پسند ہو، وہ سب کو کیوں پسند ہو؟ (at Urdu Adab) https://www.instagram.com/zzhirazebzz/p/CXQqwysgxpQ/?utm_medium=tumblr
0 notes
hiraverybrown · 2 years
Photo
Tumblr media
سوچتا ہوں کہ محبت ہے جوانی کی خزاں اس نے دیکھا نہیں دنیا میں بہاروں کے سوا نکہت و نور سے لبریز نظاروں کے سوا سبزہ زاروں کے سوا اور ستاروں کے سوا ۔ن م راشد
#desidarkacademia #desitumblr #desipoetry #urdupoetry #desi #indiandarkacademia #vintageaesthetic #aesthetic
(at 𝙉𝙤𝙨𝙩𝙖𝙡𝙜𝙞𝙘) https://www.instagram.com/p/CXI6-vtgjtq/?utm_medium=tumblr
5 notes · View notes